in

گھر خریدیں .بیوی مفت ملے گی، گھر کی قیمت کیا ہے؟

اپنا گھر ہو اور اپنی بیوی یہ ہر انسان کی اولین خواہش ہو تی ہے۔ انڈونیشیا میں مفت بیوی کے ساتھ گھر برائے فروخت کے اشتہار نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی 40سالہ خاتون کے گھر فروخت کرنے کا اشتہار دیا گیا اور جس میں یہ بھی کہا گیا کہ گھر

خریدنے والے کو بیوی مفت ساتھ ملے گی ۔انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے اشتہار کی ابتدائی سطور معمول کی طرح ہیں ،جس میں روزمرہ کے اشتہارات کی طرح رہنے کے کمروں ،باتھ روموں ،بیڈرومز، پارکنگ کی جگہ اور مچھلیوں کے تالاب کا ذکر کیا ہے ، مگر اس میں ایک انوکھی پیشکش بھی کی گئی ہے کہ جس کے مطابق جب آپ یہ گھر خریدیں گے تو آپ کو گھر کی مالکہ سے شادی بھی کرنا ہوگی ۔اشتہار میں چالیس سالہ مکان مالکہ وینہ لن کی ایک عدد تصویر بھی منسلک ہے ،جو کہ بیوہ ہے اور ایک بیوٹی سیلون کی مالکہ ہے ،تصویر میں وینہ کو گھر کے سامنے کارکی جانب جھکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔اشتہارات میں مذکورہے کہ قواعد و ضوابط لاگو ہیں اور صرف سنجیدہ خریداروں کے رابطہ کرنے کی شرط رکھی گئی ہے ۔ مذکورہ گھرجزیراجاواکے جزیرے میں واقع ہے ، مارکیٹ میں اس کی قیمت 175000امریکی ڈالر ہے ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں سستی بجلی کا ایک اور بڑا منصوبہ کامیاب حکومت نے پاکستانی قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

نجی بینک نے شاندار سکیم متعارف کرادی،مردوں کی موجیں ہی موجیں