in

ہر شہری کو 40ہزار روپے کی سہولت دینے کا فیصلہ حکومت نےعوام کو بڑی خوشخبری سنا دی؟

پاکستان کی وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے مستقل شہریوں کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت تمام خاندانوں کو قومی صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں پروگرام کی منظوری دے گی۔ اسلام آباد میں مقیم سرکاری ملازمین کے لیے الگ سے

ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی جائے گی۔اردو ویب سائٹ کو دستیاب وزارت قومی صحت کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ’صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کے تمام خاندانوں کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغاز کیا ہے۔ پنجاب بھی اس نقش قدم پر چلتے ہوئے دسمبر 2021 تک تمام آبادی کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت دے دے گا۔‘ وزارت قومی صحت نے 2018 میں مستحق افراد کو مختلف ہسپتالوں میں قومی صحت کارڈ کے تحت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی تھی۔ بعدازاں وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور تھرپارکر کو بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج پیکیج میں شامل کر لیا گیا تھا۔اس وقت مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد خاندان یونیورسل یا مستحق خاندانوں کی کیٹگری میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔سمری میں کہا گیا ہے کہ ’یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت عوام علاج معالجے پر اپنی بچت کی رقوم خرچ کرنے سے بچ جاتے ہیں۔انہیں کوئی رقم خرچ کیے بغیر اچھے ہسپتالوں میں علاج کی سہولت میسر آتی ہے۔ اس سے شہریوں کا معیار زندگی اور سماجی رتبے میں اضافہ ہوتا ہے۔ صوبوں کے ان تجربات کو دیکھتے ہوئے وزارت قومی صحت نے بھی اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے مستقل رہائشیوں کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے ان کی مالی حیثیت کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا، بلکہ تمام خاندانوں کو قومی صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔‘پروگرام کے تحت ح، مل یا زچگی کی صورت میں سفری اخراجات کی مد میں بھی ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ ’اس مقصد کے لیے نادرا سے ڈیٹا لیا گیا ہے جس کے مطابق اس سکیم سے اسلام آباد کے دو لاکھ 58 ہزار جبکہ گلگت بلتستان کے تین لاکھ 28 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔‘ وزارت قومی صحت نے کابینہ سے درخواست کی ہے کہ وہ وزارت کے مستحق خاندانوں کو قومی صحت کارڈ کے پروگرام کو اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے تمام شہریوں تک توسیع دینے کی منظوری دے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ابابیل اپنا گھونسلہ ہمیشہ کنویں میں کیوں بناتی ہے؟ ایسی حیران کن وجہ جو آپ کی زندگی بدل دے گی‎

ملک بھر میں مکمل لاک ڈائون؟ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بڑا فیصلہ لے لیا