in

ہزاروں ملازمین کی چھٹی ہونے والی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک آن لائن) سندھ حکومت نے سنگین الزامات میں ملوث چار ہزار افسران اور ملاز مین کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے ۔ اور جلد ہی ا س بارے میں کوئی کارروائی عمل میں لائی جانے والی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے 43 محکموں کے سیکریٹریز کو ڈیڑھ ماہ کے

اندر کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔4 ہزار سے زائد ملازمین کرپشن، اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ملازمین کیخلاف رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔۔نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور محکمہ جاتی انکوائریز کا سامنا کرنے والے ملازمین کے نام رپورٹ میں شامل ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب رائے ونڈ سفاری زو پارک سے نا معلوم چور چار کالے ہرن چوری کر کے لے گئے، تھانہ رائے ونڈ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ رات گئے نا معلوم چور سفاری زو پارک سے شاخ مادہ چار کالے ہرن چوری کر کے لے گئے ۔ اس چوری کا علم صبح کے وقت ہوا جس کے بعد انتظامیہ نے تھانہ سٹی رائے ونڈ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوری کی واردات کا سراغ لگانے کے لئے ڈیوٹی پر موجود عملے کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق کیمروں میں چوری کی واردات کی فوٹیج نہیں آسکی ۔ ذرائع کے مطابق سفاری پارک کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر جانور چوری نہیں ہو سکتے اس لئے ملازمین کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نوجوان نے دو لڑکیوں کے ساتھ ایک وقت میں شادی کرلی۔

گرم بستروں میں گھس جاؤ اور گھر کی چھتیں ٹھیک کروا لو ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہو رہا جانیں