in

ہفتے اور اتوار کے روز گھروں میں ہی رہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے جسکے بعد سردی کی شدت میں اضافے کا امکا ن ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں ہفتے اور اتوار کے روز بارش ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق مغرب سے

بارش برسانے والی ہوائوں کا ایک سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں ملک کے بالائی علاقوں میں دوروز تک وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ برفباری بھی ہوتی رہے گی جس کے نتیجے میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے  ایڈیشن  ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مفادات کے تصادم کے نئے قوانین کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ مصباح پہلے تین سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان تھے اور اس عرصے کے دوران ٹیم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 ٹائٹل جتوائے۔مصباح الحق پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان ہیں جنہوں نے ملکی تاریخ میں کسی سے بھی دوسرے کپتان سے زیادہ 26 ٹیسٹ جیتے ، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی درجہ بندی میں ٹیسٹ ٹیم کو پہلی پوزیشن پر بھی لیکر آئے تھے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے میں مصباح کی ٹیم کے ساتھ بے پناہ تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے ہمیں 2 پی ایس ایل ٹرافیز جتوائیں اور ہر سیزن میں سرپرست / کوچ تھے، ہم ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں، ’کپتان‘ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے‘‘۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کے سب سے مشہور صحافی مظہر عباس کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر

بچے پیدا کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی