شادی کرتے وقت زندگی بھر ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کو سنبھالنے کی قسمیں کھائی جاتی ہیں ، مگر جب اس رشتے میں احساس، ذمہ رادی ، خیال نہ رہے تو یہ کسی بھی وقت ٹوٹ جاتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی کویت سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے ساتھ ہوا
جنہوں نے مقامی کورٹ میں شادی کی ، ابھی نکاح نامہ پر دلہن نے دستخط کیئے تھے کہ دولہا آگے بڑھا اور جلدی سے اس نے بھی دستخط کر دیئے اور جوں ہی وہ اپنی دلہن کو دیکھنے کے لئے پلٹا ، دلہن اپنے عروسی جوڑے کے جال میں اٹک کر گر گئی ، جس پر دولہا نے دلہن کو سہارا دینے کے بجائے بے وقوف بول کر ہنسنا شروع کردیا ۔ اس کے بعد دلہن نے فوری طور پر شادی کروانے والے جج سے کہا کہ میں طلاق چاہتی ہوں ، ابھی اور اسی وقت میری طلاق کرواؤ ۔ اور صرف 3 منٹ میں ہی ان کی طلاق ہوگئی ۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ 2019 میں پیش آیا تھا ، مگر سوشل میڈیا پر یہ اس وقت خوب سرگرم ہے ۔ اس سے قبل ایک امریکی اداکار نے 1919 میں مختصر ترین شادی کی تھی جس کی مدت صرف 6 گھنٹے تھی ۔