ہوشیار۔۔!! خبردار۔۔!! پاکستانی محتاط رہیں، کونسی کرنسی کی خریدو فروخت پر پابندی لگا دی گئی؟
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان کے ہمسایہ برادر اسلامی ملک افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر دنیا بھر کی گہری
نظر ہے۔ جب کہ پاکستان بھی اس موقع پر پوری طرح الرٹ ہے اور بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خاں نے ترکی کے صدر
سے بھی رابطہ کیا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن نےافغانستان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کےبعد پیدا ہونے والی صورتحال
کے پیش نظر پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت روک دی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی رسک نہیں لینا چاہتا اس وجہ سے افغان کرنسی کا کاروبار رک گیا۔ افغانی کرنسی کا زیادہ تر کاروبار پشاور اور کوئٹہ میں ہوتا ہے ، پاکستانی روپے کے مقابلے ایک افغانی روپیہ 2 روپے تھا ۔