in

یا اللہ رحم، پاکستان بہت بڑے بحران کی زد میں آگیا، بڑے پیمانے پر تباہی کاخطرہ؟ وارننگ جاری، کیا ہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جسے اللّٰہ نے ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے خواہ وہ چراگاہیں، ذرخیز

زمینیں ہوں یا ریگستان، نخلستان ہوں یا پہاڑی سلسلے یا بڑے بڑے گلیشئیرز، اور سب سے بڑھ کر ہر قسم کے موسم، یہ بلاشبہ کسی نعمت سے

کم نہیں۔ انہی میں سے ایک نعمت پانی ہے، اکثر ہم نے سُنا ہوگا کہ پانی زندگی ہے، اس جملے میں اس قدر گہرائی ہے کہ شاید ہم اندازہ بھی نہیں کرسکتے، پاکستان ان ممالک کی فہرست میں بھی شامل ہے جس

کے پاس پانی کے بڑے بڑے ذخائر ہیں لیکن اب یہ ذخائر گویا اپنے خاتمے کی طرف جارہے ہیں تبھی تو اِرسا( انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ صورتحال یہی رہی تو ممکن ہے کہ 2025ء تک ملک میں پانی

کا شدید بحران ہوگا۔ پانی کا یہ مسئلہ نیا نہیں لیکن آہستہ آہستہ سنگین نوعیت اختیار کررہا ہے، ہم دنیا کے ان 36 ممالک میں شامل ہیں جہاں پانی کا سنگین بحران ہے۔دنیا میں پانی کے بحران کا شکار ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے،علاوہ ازیں پاکستان کے24 بڑے شہروں میں رہنے والے 80 فیصد

لوگوں کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے،اور صرف کراچی کی کچی آبادیوں میں رہنے والے 1 کروڑ 60 لاکھ گھروں میں پانی آتا ہی نہیں ہے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 3 کروڑ افراد صاف پانی تک رسائی سے بھی محروم ہیں اوریہاں فی شخص سالانہ پانی کی دستیابی(1 ہزار کیوبک) میٹر سے بھی کم ہے،اگر یہ فی شخص سالانہ 500 کیوبک میڑ تک پہنچ جاتا ہےتو عین ممکن ہے کہ 2025 تک پانی کی قطعی کمی واقع ہوجائے۔پاکستان میں پانی کے بحران میں بہت سے عوامل کارفرما ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے 78سال کی عمر میں مسلمان۔۔۔ اسلام قبول کر لیا

گرمیوں کی چھٹی! بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی