in

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تیاری کر لیں!30 ہزار نوکریوں کا اعلان، پاکستانیوں کے لیے دوبارہ ویزوں کا اجراء

روم(ویب ڈیسک)اٹلی میں ایک پروگرام کے تحت یورپی بلاک سے باہر کے مختلف ممالک کے شہریوں کو ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ دو سال کے وقفے کے بعد اس سال پاکستان کو بھی ان ملکوں فہرست میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ملک اٹلی

نے ملازمت کے لیے عارضی مدت کے ویزوں کے اجرا کا پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔اس پروگرام کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ملکوں کے 30,850 افراد کو ملازمت کے لیے ویزے دیے جا سکتے ہیں۔ پاکستان میں زراعت، سیاحت، فریٹ فارورڈنگ اوراور تعمیراتی کاموں سے وابستہ افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ امر اہم ہے کہ پاکستان کو دو سال کے وقفے کے بعد اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ روم میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہاکہ یورپی یونین میں برطانیہ کے بعد پاکستانیوں کی سب سے بڑی برادری اٹلی میں آباد ہے، جنہوں نے پچھلے سال ایک سو بیالیس ملین ڈالر کے برابر رقوم وطن واپس بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی روم حکومت سے یہ مطالبہ کرتی آئی ہے کہ پاکستانیوں کوسیزنل اور نان سیزنل ملازمین کے لیے ویزوں کے پروگرام میں شامل کیا جائے۔ جوہر سلیم کے مطابق پاکستان میں بالخصوص زراعت سے وابستہ افراد کی اٹلی میں مانگ بڑھی ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مریم نواز کیساتھ جلسے میں شرکت کیلئے 4000 کے قریب لوگ آئے، جلسے میں سب سے زیادہ لوگ کون لایا ؟ سپیشل برانچ کی خفیہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

پاک فوج نے امریکی فوج کو مات دے دی۔۔۔!!!امریکی جنرل مائیک مولن کی پاک فوج کی ٹریننگ دیکھ کر حیران پریشان ،ناقابل یقین اعلان کر دیا