یکم جولائی سے کون کون سی چیزیں سستی ہو گی ایسی خبر کہ جسے سن کر آپ باغ باغ ہو جائینگے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یکم جولائی سے کیا کیا سستا ہو گا؟اچانک خبر نے شہریوں کے دل جیت لیے آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کئے جانے کے
بعد یکم جولائی سے ملک بھر میں متعدد اشیاء سستی ہو جائیں گی۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق یکم جولائی سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں کمی آئی گی۔اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔ 850سی سی تک کی کاروں کی قیمت بھی سستی ہو گی ۔ہیوی موٹر سائیکل، مقامی سطح پر تیار ہونے والے ٹریکٹر بھی سستے ہوں گے۔مزید یہ کہ آم، کینو، سیبسمیت پھلوں کے جوس سستے ہوں گے جب کہ خوردنی تیل، گھی اور فولاد بھی سستا ہو گا ۔ اس کے علاوہ مرغی کے گوشت کی قیمت کم ہو گی، جوتے، کتابیں، رسالے اور زرعی آلات بھی سستے ہوں گے۔ ملک میں بننے والی کاسمیٹکس سستی ہوں گی۔