in

یہی تو ہے تبدیلی ۔۔ ہر گھر کو 10لاکھ روپے سالانہ دینے کا اعلان ۔۔پیسے کیسے ملیں گے۔؟۔ پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر

یہی تو ہے تبدیلی ۔۔ ہر گھر کو 10لاکھ روپے سالانہ دینے کا اعلان ۔۔پیسے کیسے ملیں گے۔؟۔ پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے، خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح اس سطح سے نیچےآگئی جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ معاشی حوالے سے مزید اچھی خبریں ہیں کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ہماری کوششیں باآور ہورہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور بنیادی مہنگائی دونوں اس سطح سے نیچے ہیں جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھیں۔عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مہنگائی پر قابو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مور کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

اداکارہ بشریٰ انصاری کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداحوں سے دعا کی اپیل