لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن بھی اپنے رہائشیوں کے لئے پر سکون جگہ نہ رہا اور لوگوں نے عجلت میں شہر کو خیر باد کہنا شروع کر دیا۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کی ایک نئی اور خطرناک قسم کا انکشا ف ہوا ہے ۔ جس کے بعد چوتھے درجے کا
لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پابندیوں سے بچنے کے لئے لوگوں نے لندن شہر چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ حالت یہ ہے کہ ریلوے سٹیشنوں اور بس سٹینڈز پر بھیڑ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ برطانوی وزیر صحت مٹ ہینکاک نے لندن سے فرار ہونے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور غیرذمہ دارانہ عمل قرار دیا ہے۔ لندن بھی اپنے رہائشیوں کے لئے پر سکون جگہ نہ رہا اور لوگوں نے عجلت میں شہر کو خیر باد کہنا شروع کر دیا۔ برطانیہ میں کرونا وائرس کی ایک نئی اور خطرناک قسم کا انکشا ف ہوا ہے ۔ جس کے بعد چوتھے درجے کا لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پابندیوں سے بچنے کے لئے لوگوں نے لندن شہر چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ حالت یہ ہے کہ ریلوے سٹیشنوں اور بس سٹینڈز پر بھیڑ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔