in

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی اور کہا رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کاپہلا اسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشوں کاامکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر نے بتایا کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 216600یوسک اور اخرج 130000کیوسک، کابل میںن وشہرہ کے مقام پرآمد77300کیوسک اور اخراج 77300کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد74400کیوسک اور اخراج15000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد63800کیوسک اور 4400 3 اخراج کیوسک ۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محبت کی خاطر 10 سال ایک ہی کمرے میں گزار دیے۔۔گھر والوں کو پتا بھی نا چل سکا،راز آخرکیسے کھلا؟

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا