اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) سعودی عرب کا کم عمر ترین دولہا پہلی اولاد کا باپ بن گیا ، خوشی سے جھومتے علی القیسی نے اولاد کو اللہ کی رحمت اور خصوصی تحفہ قرار دیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر تبوک سے تعلق رکھنے والے علی القیسی کی عمر 16سال ہے اور اس کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی جب وہ
آٹھویں جماعت کا طالب علم تھے ۔ علی القیسی کی شادی اپنے چچا کی 15 سالہ بیٹی سے ہوئی جس پر سعودی عرب میں کافی تنقید ہوئی تھی تاہم کچھ لوگوں نے اس کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی ۔ بیٹے کی پیدائش پر القیسی اور اس کے والدین بہت خوش ہیں۔کم عمر ترین والد بننے پر علی القیسی کا کہنا ہے کہ وہ خدا کا شکر گزار ہے کہ اس نے عظیم نعمت اولاد سے نوازا، اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ سعودی عرب کا کم عمر ترین دولہا پہلی اولاد کا باپ بن گیا ، خوشی سے جھومتے علی القیسی نے اولاد کو اللہ کی رحمت اور خصوصی تحفہ قرار دیا ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر تبوک سے تعلق رکھنے والے علی القیسی کی عمر 16سال ہے اور اس کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی جب وہ آٹھویں جماعت کا طالب علم تھے ۔علی القیسی کی شادی اپنے چچا کی 15 سالہ بیٹی سے ہوئی جس پر سعودی عرب میں کافی تنقید ہوئی تھی تاہم کچھ لوگوں نے اس کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی ۔ بیٹے کی پیدائش پر القیسی اور اس کے والدین بہت خوش ہیں۔کم عمر ترین والد بننے پر علی القیسی کا کہنا ہے کہ وہ خدا کا شکر گزار ہے کہ اس نے عظیم نعمت اولاد سے نوازا، اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔