اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے والدین کے
حقوق سے متعلق مسودہ پر وزیراعظم سے مشاورت کی ہے۔وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے اولاد کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جا سکے گا ۔ آرڈیننس کے بعد بچے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کر سکیں گے ، والد 10 روز میں آسان طریقہ کار اختیار کر کے بچوں کو بیدخل کر سکے گا ۔ والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کے لیے جلد از جلد قانون سازی کی جائے گی ۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے والدین کے حقوق سے متعلق آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم کو جلد آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔