in

10 بچے ایک ساتھ پیدا ہوگئے! پہلے بھی 2 جڑواں بچے تھے لیکن میں 10 بچوں کو ایک ساتھ پیدا کرنے والی خاتون کی دلچسپ کہانی

کچھ وقت قبل جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش پر لوگ حیران ہوتے تھے وہیں اب لوگ ایک ساتھ 7، 8، 9 اور 10 بچوں کی بیک وقت پیدائش پر

حیران ہوتے ہیں کیونکہ کچھ ماہ قبل یہ خبر آئی تھی کہ مراکش کی خاتون نے 9 بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا اس کے بعد اب حال ہی میں جنوبی افریقہ سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایک 37 سالہ خاتون گوسیام تامارا سیٹھول نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دے دیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ ڈاٹ ای این اور گلف نیوز کے مطابق ایک خاتون کے ہاں میٹرنیٹیہوم میں ایک ساتھ 10 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں۔ والد کی خوشی تو دیدنی ہے۔ پیٹریوؤرٹیکا نیوز جوکہ ساؤتھ افریقہ کا مقامی نیوز چینل ہے اس سے بات کرتے ہوئے خاتون گوسیام تامارا سیٹھول نے کہا کہ: ” میرے پہلے بھی 2 جڑواں بچے تھے، مگر اب 10 بچے ایک ساتھ پیدا ہوگئے اور اب میں دنیا کی سب سے پہلی 10 بچے پیدا کرنے والی خاتون بن گئی ہوں، مجھے اس پر خوشی تو حد سے زیادہ ہے، لیکن ساتھ ہی میں فخر سے یہ بھی کہہ سکتی ہوں کہ میرے بچے خدا کی طرف سے دیئے ہوئے تحفے ہیں کوئی ٹیسٹ ٹیوب بے بی نہیں ہیں۔ میں ابھی تک حیران ہوں کہ یہ سب میرے ہی بچے ہیں۔ 6 سال قبل جب ایک بچے کی امید کی تو 2 ملے اور ابھی بھی 1 بچے کی امید کی تھی، مگر مجھے 10 ملے۔ ” جب والد سے پوچھا گیا کہ آپ کیسے اتنے سارے بچوں کو پالیں گے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ: ‘ ‘ 6 سال قبل بھی میرے دو جڑواں بچے ہوئے تھے، ان کی خوشی مجھے اب تک ہے اور شاید ہمیشہ ہی رہے گی اور اب یہ 10 بچے میری جان ہیں، خرچہ پورا ہوجائے گا اور میری کوشش ہوگی کہ ہم ان کو ایک کامیاب اور با اختیار شخص بنائیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شدید گرمی نے ایک بار پھر حکومت کو فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردیا

حکومت کا سخت کارروائی کا فیصلہ