افسوسناک خبر ، مشہور اداکارہ انتقال کر گئیں، پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا
ممبئی(نیوز ڈیسک)21 سالہ بھارتی ماڈل و
ٹی وی اداکارہ بدیشا ڈی ماجمدار نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی اداکارہ پلوی ڈے کے اچانک انتقال کے بعد ماڈل سے اداکارہ بننے والی بدیشا ڈی ماجمدار کی ایک اور مو۔ت نے بنگالی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ماجمدار مبینہ طور پر 25 مئی کو اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مر۔دہ حالت میں پائی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 21 سالہ اداکارہ جو صرف چار ماہ قبل اپنے نئے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی تھی کی مو۔ت پر بیرک پور پولیس سٹیشن نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ماجمدار کی لا۔ش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر جی کار ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدیشا کا تعلق کولکتہ سے تھا اور انہیں برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹ کا جانا مانا چہرہ سمجھا جاتا تھا، وہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور ان کے بوائے فرینڈ سے بھی ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے جو اس کی موت کا سبب بنے۔ 21 سالہ اداکارہ موت سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی تھی، اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں کے مطابق اداکارہ کےنجی تعلقات کشیدہ تھے جبکہ وہ کیرئیر بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشان تھی۔