in

بارشیں ہی بارشیں

بارشیں ہی بارشیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

کر دی ہے، جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے امکان کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق

نئے موسمی نظام کے تحت جن علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ ان میں بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور، قلات، گوادر، لسبیلہ

اور مکران کوسٹ شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا ہ میں گلیات، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک، پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، مہمند، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ پنجاب میں

مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی، سرگودہا، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد، اوکاڑہ ، قصور بارشوں سے متاثر ہوں گے۔ سندھ میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، سانگھڑ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، دادو اور کراچی، اسلام آباد، گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت اور شگر ، آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقوں میں بارش ہو گی۔ این ڈی ایم اے نے بدلتی ہوئی موسمی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے، ا س سلسلہ میں جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بارش کے ساتھ تیز ہواں اور ژالہ باری سے کمزور انفراسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مرد تھوڑی سی ویزلین اپنی انگلی پر لگائیں اور پھر زندگی کی سب سے بڑ ی مشکل آسان

مشہور ترین شخصیت نے 92 سال کی عمر میں شادی کر لی