اسلام آباد(ویب ڈیسک) کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر سستا ہو کر 158 روپے 72 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز کے ایک گھنٹے کے اندر 700 سے زائد پوائنٹس کا
اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 784 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور انڈیکس 702 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 41 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 اور 10 گرام سونا 98 ہزار 251 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 5 ڈالرز کے اضافے سے 1957 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔ اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1250 اور 1072 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔