in

18جنوری سے سکول کھلنے تھے مگر وزیر تعلیم نے دوبارہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا عندیہ دیدیا

لاہور ( نیوز ڈیسک ) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے جا رہے ہیں، اگر تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری کر دیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 18 جنوری نویں دسویں کی کلاسز کھل جائیں گے۔ کورونا کے

دوران تعلیم کا سب سے زیادہ نقصان ہوا،25 سے پہلے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کلاسیں کھل جائیں گی۔ جب کہ یکم فروری سے یونیورسٹیاں بھی کھول دی جائیں گی۔ایک وقت میں سکول میں 50 فیصد سئ زاید بچوں کو بٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔مراد راس نے مزید کہا کہ اگر سکولز دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری طور پر بند کر دیں گے۔امتحانات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں امتحانات اگست میں ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ امتحانات مئی میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار کسی بچے کو بغیر امتحانات کے پاس نہیں کریں گے۔قبل ازیں انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی لاک ڈاؤن کیا تھا، کورونا کی صورتحال کچھ بہتر لگ رہی تھی، کورونا کیسز کا گراف تھوڑا نیچے آگیا ہے، میرا خیال ہے جس طرح ہم نے باقی سیکٹرز ایس اوپیز کے کھول رکھے ہیں، اب ہم دوبارہ کھولنے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کروائیں گے، سکول کھولنے کا ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ سب سے زیادہ نقصان بچوں کا ہورہا ہے۔ کسی بچے کو اس سال امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بچوں کو جو ہوم ورک دیا تھا،اس کے نمبر دیے جائیں گے، مئی اور جون میں امتحانات کے بعد اگلا تعلیمی سال شروع کردیا جائے گا، موسم گرما کی چھٹیاں بہت محدود یعنی کم کریں گے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ کے ایک ہندو کو کینسر ہوا ، اس کی بیوی نے اسے کیا پلایا کہ وہ صحت مند ہو گیا ؟ پاکستانی تاریخ کا حیران کن واقعہ پڑھیں

بیڈروم کی دیوار سے رات کو مسلسل آوازیں آنے پر جب دیوار کو توڑا گیا تو اندر سے کیا نکلا