اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کےلیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری اور ٹائیگر فورس کو کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں سے کیا ایک اوروعدہ پوراکرنے کے لیے پرعزم ہے ، وزیر اعظم نے نوجوانوں
آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس اور نیشنل جاب پورٹل کے قیام کے حوالے سےتبادلہ خیال ہوا
وزیراعظم نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کےلیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری اور ٹائیگر فورس کو کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دوبارہ ذمہ داریاں دینےکا فیصلہ کیا pic.twitter.com/dwkt9JW88a— Usman Dar (@UdarOfficial) November 16, 2020
کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی ، نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عثمان ڈارنےکامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی اور وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرض فراہمی پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔عثمان ڈارنے وزیراعظم کونیشنل جاب پورٹل سےمتعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا ، ملاقات میں ٹائیگرز فورس کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔وزیراعظم نے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ٹائیگرزفورس کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عثمان ڈار کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے ویژن کےمطابق نوجوانوں کے باعزت روزگار کے لیے کوشاں ہیں