ویب نیوز آن لائن! کبھی کبھار چھوٹی باتیں طلاق کی نوبت تک پہنچ جاتیں ایسا ہی کچھ ہوا کہ ایک 20 سالہ بھارتی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا ہے ۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ اُن کے شوہر میں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے کیونکہ وہ 10 دنوں میں
ایک بار نہاتے ہیں۔ بہار کے ضلع ویشالی سے تعلق رکھنے والی سونی دیوی نے طلاق کی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اُن کے 23 سالہ پلمبر شوہر نہ تو نہاتے ہیں اور نہ ہی برش کرتے ہیں ۔ سونی نے مزید کہا کہ اُن کے شوہر کو معاشرتی طور طریقے بھی نہیں آتے ۔ سونی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اُن کی اپنے شوہر سے جان چھڑائی جائے ۔ سونی نے بتایا کہ اُن کے بچے نہیں ہے اور میاں بیوی کے طور پر اُن کے تعلقات بھی خوشگوار نہیں۔سونی نے درخواست کی ہے کہ انہیں جہیز میں دئیے گئے زیورات اور دوسرا قیمتی سامان بھی واپس دلایا جائے۔ سٹیٹ وومنز کمیشن کے ممبر، جہاں سونی نے درخواست دی ہے، نے بتایا کہ انہوں نے جوڑے کو دو مہینے دئیے ہیں تاکہ اپنے معاملات کو بہتر بنا لیں۔ تعلقات بہتر نہ ہونے کی صورت میں یہ درخواست علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ کو بھیج جائے گی۔سونی کے شوہر منیش رام نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور وہ اپنا طرز زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔