in

2021 کا پہلادن ، دنیا بھر میں3 لاکھ 71 ہزار 500 بچوں کی پیدائش حیران کن طور پر پہلے نمبر پر کونسا ملک رہا؟چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

نیویارک ( نیوز ڈیسک آن لائن ) پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں یکم جنوری کو سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسیف کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں سال نو کے پہلے دن تقریباً چودہ ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش

ہوئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے تخمینے کے مطابق یکم جنوری 2021 کو 3 لاکھ 71 ہزار 500 بچوں کی پیدائش ہونا تھی ، اس تعداد میں نصف سے زیادہ بچوں کی پیدائش دس ملکوں میں ہونا تھی ، جن میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ پاکستان میں تقریباً چودہ ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش کا تخمینہ لگایا گیا تھا ۔ باقی ممالک میں بھارت میں تقریباً 60 ہزار ، چین میں ساڑھے 35 ہزار ، نائیجیریا ساڑھے 21 ہزار اور انڈونیشیا میں 12 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی ۔ یونیسیف کا اندازہ ہے کہ نئے سال کے دوران دنیا بھر میں 14 کروڑ کے لگ بھگ بچے پیدا ہوں گے اور وہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہوں گے کہ وہ اوسطاً 84 سال زندہ رہیں گے ۔ ا ور انہیں بہتر مواقع میسر ہوں گے ۔ اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق 2019 میں عالمی اوسطً عمر ساڑھے 72 سال کے لگ بھگ تھی ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیوی سے اتنی محبت جتنی کوئی کر نہ سکے

’چھوٹے قد کی لڑکیاں مردوں کو صرف ایک ہی وجہ سے پسند ہوتی ہیں‘ خاتون نے سوشل میڈیا پر ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا