in

’’256 سال زندہ رہنے کا راز‘‘

عام آدمی سے اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا کوئی 256سال تک بھی زندہ رہ سکتا ہے ؟تو یقیناًجواب ہوگا کہ کسی عام انسان کے لئے حالیہ دور میں ایسا ممکن نہیں لیکن یہ حقیقیت ہے ۔ چین سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے انسان ’’لی چنگ ین‘‘کے بارے میں علم ہوا ہے کہ

وہ 256سال تک زندہ رہا۔نیویارک ٹائمز کے ایک 1930ء کے آرٹیکل میں انکشاف ہوا کہ چین کے ایمپیریل گورنمنٹ ریکارڈ کے مطابق چینی حکومت نے 1827ء میں’’لی چنگ‘‘کو150ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور1877ء کے کاغذات سے علم ہوا کہ وہ ابھی بھی زندہ تھا اوراسے200ویں۔ سالگرہ کی مبارک دی گئی۔لی چنگ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے 100سال کی عمر میں ہربل ادویات کے متعلق علم حاصل کرنا شروع کیااور ہربل بوٹیوں کی تلاش میں اس نے چین کے دور دراز علاقوں جیسے کانسو،تبت،انم،سیام اور مانچوریا تک کا سفر کیا۔اس نے1749ء میں71سال کی عمر میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور مارشل آرٹس کی تربیت دینے لگا۔اس کے گاؤں میں مشہور روایات کے مطابق اسے قدیم دور میں لکھنا پڑھنا بھی آتا تھا اور اس نے233شادیاں کیں تھی جس سے اس کے200سے زائد بچے تھے۔اس کے علاقے کا ایک جنگجو سردار اسے اپنے گھر لے گیا اور جب اس سے لمبی زندگی کے بارے میں پوچھا تو ’’لی چنگ‘‘کا جواب تھا کہ ’’اپنے دل کو پرسکون رکھو،کچھوے کی طرح بیٹھو،کبوتر کی سی پھرتی رکھو اور کتے کی طرح سوجاو۔‘‘اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے دماغ کو پرسکون رکھو کیونکہ اسی وجہ ہی سے تمہیں پریشانی لاحق نہیں ہوں گی اور لمبی عمر ملے گی۔۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لڑکے کو سکول میں محبوبہ نے تحفہ دیا، 47 سال تک اسے کھول کر نہیں دیکھا، بالآخر کھولا تو کیا نکلا؟ دیکھتے ہی سب کی آنکھیں باہر آگئیں

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ کونسا جانور ہے جو انڈے اور دودھ دونوں دیتا ہے ؟ بوجھو تو جانیں