لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب ٹیچر یونین کی جانب سے انتیس دسمبر کو دھرنے کا اعلان کر دیا گیا ، یہ دھرنا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق انتیس دسمبر کو پنجاب یونین ٹیچرز کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر
دیا گیا ۔ پنجاب یونین ٹیچرز کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وبا کے دوران بی ایڈ تیچرز کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت اس سمری کو منظور کر لے جو محکمہ تعلیم کی جانب سے ارسال کی گئی ہے، تمام اساتذہ کا سی ایم پیکج بحال کیا جائے۔ صدر پنجاب یونین ٹیچرز کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی نوکریوں کی اپ گریڈیشن وقت کا تقاضا ہے، تمام کیڈرز اساتذہ کو ایک سیلری کے مطابق الاؤنس دیا جائے اس کے علاوہ عدالت کے اس فیصلے پر بھی عمل کیا جائے جو ببے اینڈ سروس پروٹیکشن کے حوالے سے کیا گیا ہے۔