لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہور شہر میں مسلسل اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ ،لاہور میں تین جنوری سے 5 جنوری تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہو رمیں بارشوں کے بعد سردی کی شدت بھی مزید بڑھ جائے گی ،اور یہ بھی امکان ہے کہ
سال کے آخری دن موسم سر د اور خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات نے سال کے آخری دن شام کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عوام سال کا آخری سورج غروب ہوتے نہیں دیکھ سکے گی اس کی وجہ لاہور میں شہر میں دھند کا راج بتائی گئی ہے ۔واضح رہے اس وقت پور ے ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے ،محکمہ موسمیات نے چند روز قبل یہ پیشگوئی کی تھی کہ کراچی میں پچھلے 7 سال میں پڑنے والی سردی کا اس سال ریکارڈ ٹوٹ جائیگا ۔