اسلام آباد ( ویب دیسک )بچے پیدا کرنے پر اب ملیں تقریباً 16لاکھ روپے، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ۔۔۔ سنگاپور نے عالمی وبا ‘کورونا وائرس’ کے دوران بچے پیدا کرنے پر والدین کو خصوصی بونس دینے کا اعلان کردیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی ملک سنگاپور کی حکومت نے عالمی وبا کے
دوران بچے پیدا کرنے والے والدین کو خصوصی بونس دینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ سنگاپور حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بچے پیدا کرنے والے سنگاپوری جوڑوں کو خصوصی بونس دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور حکومت نے نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بچے پیدا کرنے پر والدین کو بونس کی پیش کش کی گئی ہے تاکہ شرح پیدائش کو فروغ دیا جاسکے۔ سنگاپور حکومت اس بارے میں ماضی سے کام کررہی ہے۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دوران ہزاروں افراد ملازمت سے محروم ہوئے اور لوگوں کو شدید مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا، اسی کے پیش نظر جو جوڑے بچے کی پیدائش کا ارادہ رکھتے تھے انہوں نے بھی پلان ختم کردیا۔ سنگاپور کے نائب وزیراعظم ہینگ سوی کیٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کئی جوڑے والدین بننے کی خواہش رکھتے تھے لیکن انہوں نے مالی مشکلات کے باعث اپنے فیصلے کو ملتوی کردیا ہم انہیں خصوصی بونس دیں گے۔ سنگاپور حکومت حالیہ پالیسی کے تحت والدین بننے والے شہری کو 10 ہزار ڈالرز تک کی رقم فراہم کرتی ہے۔ یاد رہے کہ نئی پالیسی کے تحت بونس کی رقم کیا ہوگی یہ اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ بونس دیے جانے کے بارے میں سنگاپور حکومت نے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ سنگاپور وہ ملک ہے جہاں پیدائش کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے اور کورونا وائرس کے دوران کئی والدین نے بچوں کی پیدائش کا منصوبہ بھی ترک کردیا تھا، جس کے بعد سنگاپور حکومت نے بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔