5 اور 6 جنوری کو کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
کراچی میں 5اور6جنوری کوموسم سرماکی دوسری بارش ہو گی۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نئے
مغربی سلسلے کے سبب کراچی میں کہیں درمیانی کہیں تیزبارش متوقع ہے۔ جنوری کے آغاز سے شہر میں سسٹم کے تحت بوندا باندی کے آغاز کا امکان ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں 3جنوری تک
سردہواوں کاسلسلہ جاری رہ سکتاہے۔ اس دوران مطلع صاف اور موسم سرد رہے گا۔شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ بارش کا نیا مغربی سسٹم31دسمبر کو بلوچستان کے راستے ملک کی داخل ہوگا۔ سال نومیں آنے والا سسٹم سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتور ہو گا۔