Home / اہم خبریں / تم چین کو سنبھالو پاکستان کو ہم دیکھ لیں گے۔۔۔اجیت دوول کا پومپیو کو پیغام، بھارت کا پاکستان میں سب سے پہلا نشانہ کیا ہوگا؟ خطے میں ہلچل مچ گئی

تم چین کو سنبھالو پاکستان کو ہم دیکھ لیں گے۔۔۔اجیت دوول کا پومپیو کو پیغام، بھارت کا پاکستان میں سب سے پہلا نشانہ کیا ہوگا؟ خطے میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت اورامریکا کے درمیان گزشتہ روز بیکا معاہدہ سائن ہوگیا جس کے تحت بھارت کو امریکا کے فوجی سٹیلائٹس اورحساس ڈیٹاتک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔تین دن پہلے جب بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کہا تھا کہ اب ہم اپنی ل ڑائی اس سر زمین پر ل ڑیں گے جہاں سے ہمیں

خطرہ ہوگا انہوں نے یہ پیغام پاکستان کو دیا تھا کہ ہم نے اب جو اٹیک کرناہے وہ سی پیک پر کرنا ہے۔بھارت کے دورے کے بعد یہ ممکن ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پاکستان کا بھی دورہ کریں۔اور یہ دورہ پاکستان پر پریشر ڈالنے کے لیے ہوگا۔ بھارت اور امریکا کے درمیان جوبیکا معاہدہ سائن ہوا ہے اس میں دو چیزیں ہیں بھارت نے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ تم چین کو سنبھالو اور ہم سنبھالتے ہیں پاکستان کو۔ امریکا سی پیک کو نشانہ بنانا چاہتا ہے کیونکہ وہ چین کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت سے خوفزدہ ہے۔دونوں ممالک نے بھارت میں جعلی اٹیک کا منصوبہ بنایا ہے جس کے بعد الزام پاکستان پرلگایا جائے گا اورایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو پھنسایا جائے گا۔ دوسری طرف پاکستان میں افراتفری پھیلائی جا ئے گی ۔ یہ چین کے پاکستان میں مفادات کونقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے بھارتی کارروائی میں اب امریکا بھی اس کا ساتھ دے گا۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر! ہفتے اور اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر! ہفتے اور اتوار کی چھٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com