Home / انٹرنیشنل / بریکنگ نیوز، وزیراعظم نے استعفی دے دیا

بریکنگ نیوز، وزیراعظم نے استعفی دے دیا

بریکنگ نیوز، وزیراعظم نے استعفی دے دیا

کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکا میں جاری بدترین معاشی بحران اور ایمرجنسی کے درمیان وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکومت کے حکام نے وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ پیش کرنے تصدیق کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوادیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپکسے کےحامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کولمبو میں ہونے والی جھڑ۔پوں میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ سمیت دو افراد ہلا۔ک ہو گئے ہیں جبکہ ز۔خمیوں کی تعداد 139 ہوگئی۔

اُدھر کولمبو میں جھڑ۔پوں کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے کر۔فیو نافذ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صدر راجاپاکسے کے حامیوں نے صدارتی دفتر کے سامنے دھرنا دینے والے مظاہرین پر ڈ۔نڈوں سے ح۔ملہ کیا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق کھانے پینے کی اشیا، ایندھن اور دیگر اشیائے ضرورت کی شدید قلت سمیت ریکارڈ مہنگائی اور بجلی کی بندش نے 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد ملک کی سب سے زیادہ تکلیف دہ بدحالی میں بڑے پیمانے پر مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ منگل کو نئے وزیر خزانہ نے عہدہ سنبھالنے کے صرف ایک دن بعد مستعفی ہونے کے اعلان کر دیا تھا۔ عوامی ہجوم نے ہفتے کے آخر سے کئی حکومتی شخصیات کے گھروں پر دھا۔وا بولنے کی کوشش کی جب کہ ملک میں زیادہ بڑے مظاہرے کیے گئے۔ خیال رہے کہ صدر راجاپاکسے کے دفتر کے سامنے مظاہرین 9 اپریل سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، وہ سری لنکن صدر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ صدر گوٹابایا راجاپاکسے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے کے چھوٹے بھائی ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

ایک اور مشہور گلوکار کا انتقال ہوگیا ، پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا

ایک اور مشہور گلوکار کا انتقال ہوگیا ، پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا ممبئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com