اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں پر کافی زیادہ سبسڈی دے رہی ہے جب کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے تاہم حکومت
نے اس مشکل وقت میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ کم آمدن طبقے کیلئے سستے پیٹرول کی اسکیم شروع کیے جانے
کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اسکیم آئندہ چند ہفتوں کے اندر شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) پمپس
پر مارکیٹ سے 20 روپے لیٹر تک سستا پیٹرول دستیاب ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر اور شناختی کارڈایس ایم ایس کرنے پرکوڈ ملے گا جبکہ فنڈز مختص ہوتے ہی اسکیم شروع کردی جائے ۔