Home / انٹرنیشنل / انا اللہ و انا علیہ راجعون، معروف کھلاڑی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

انا اللہ و انا علیہ راجعون، معروف کھلاڑی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

معروف کھلاڑی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترک نژاد جرمن باکسر موسیٰ یامک رنگ میں

فائٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 8 مقابلوں

میں ناقابل شکست رہنے والے جرمن باکسر موسیٰ یامک ہفتے کے روز جرمنی کے شہر میونخ میں یوگنڈا کے حمزہ ونڈیرا کا مقابلہ کرتے ہوئے

دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائٹ کے دوسرے راؤنڈ میں یامک کو ونڈیرا کے ساتھ فائٹ کے دوران

مکا لگا تھا، جس کے بعد باکسر نے تیسرے راؤنڈ میں واپس لڑنے کی کوشش کی تاہم راؤنڈ شروع ہونے سے پہلے ہی وہ گرگئے تاہم جرمن باکسر کو فوری طبی امداد دی گئی اور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ایک ترک عہدیدار نے ٹوئٹر پر باکسر کی موت کی خبر کی تصدیق کی جس کے بعد باکسنگ کی دنیا کے اسٹار سے محروم ہونے کے بعد بہت سے مداحوں کو صدمہ پہنچا۔ترک عہدیدار کا کے مطابق ہم نے اپنے ہم وطن موسیٰ یامک کو کھو دیا، الوکرا سے تعلق رکھنے والے باکسرنے یورپی اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتی ، وہ دل کا دورہ پڑنے سے 38 سال کی عمر میں اس دنیا سے چلے گئے۔

Share

About admin401

Check Also

ایک اور مشہور گلوکار کا انتقال ہوگیا ، پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا

ایک اور مشہور گلوکار کا انتقال ہوگیا ، پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا ممبئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com