Home / پاکستان / گرمی کی شدت میں اضافہ!!! سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

گرمی کی شدت میں اضافہ!!! سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

گرمی کی شدت میں اضافہ!!! سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کے سبب نئی

پالیسی جاری کر دی۔جیو ٹی وی کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے

گرمی شدت کے سبب تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے پانچویں کلاس تک چھٹیاں دی گئیں۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے

بورڈ کے امتحانات کے اوقات کار بھی صبح 8 سے 11 بجے کر دئیے گئے۔وفاقی نظامت تعلیم نے چھٹیوں اور اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی

جاری کر دیا۔جبکہ رواں ہفتے کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی لہربرقراررہے گی، عوام کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے شہر میں 4 موسمیاتی بیماریاں پھیلا دی ہیں۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران ان بیماریوں میں مبتلا ہزاروں مریض شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

انا اللہ و انا علیہ راجعون، سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر، پیپلزپارٹی سوگ میں ڈوب گئی

انا اللہ و انا علیہ راجعون، سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com