Breaking News
Home / انٹرنیشنل / ایک اور مشہور گلوکار کا انتقال ہوگیا ، پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا

ایک اور مشہور گلوکار کا انتقال ہوگیا ، پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا

ایک اور مشہور گلوکار کا انتقال ہوگیا ،

پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے آنجہانی گلوکار کرشنا کمار(کے کے) کے بعد ایک اور

معروف گلوکار شھیل ساگر کا انتقال ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان گلوکار وموسیقار ساگر کی موت کی وجہ تاحال

سامنے نہیں آئی تاہم دوستوں اور رشتے داروں کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔مرحوم گلوکار کے دوستوں نے لکھا کہ آج کا دن ہمارے لیے

بہت برا اور مایوس کن ہے، پہلے ’کے کے‘ اور اب ساگر کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ساگر نے بھارتی دارالحکومت دہلی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر پورے بھارت میں اپنی پہچان بنائی۔ خیال رہے کہ انڈیا کے مشہور گلوکار ’کے کے‘ 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’کے کے‘ کلکتہ میں ایک تقریب میں لائیو پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر گرے اور جانبر نہ ہو سکے۔کرشنا کمار کناتھ معروف پلے بیک سنگر تھے اور وہ ’کے کے‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ مغربی بنگال کے وزیر توانائی اروپ بسواس نے بتایا کہ ’گلوکار انوپم رائے نے مجھے ہسپتال سے فون کر کے کہا کہ وہ ہسپتال سے کوئی بری خبر سن رہے ہیں۔’پھر میں نے ہسپتال سے رابطہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ انہیں جب لایا گیا تو وہ زندہ نہیں تھے اور پھر میں ہسپتال پہنچ گیا۔‘کے کے نے اپنے گانوں کو پہلا البم ’پل‘ 1999 میں ریلیز کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کرئیر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی۔ جبکہ بالی وڈ کے علاوہ کنٹر، تمل، ملیالم، گجراتی، تیلگو، بنگالی اور مراٹھی زبانوں میں بھی گلوکاری کے جوہر دکھائے تھے۔کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور وہ تقریبات میں لائیو پرفارمنس کے حوالے سے مشہور تھے۔ ان کے کلکتہ میں ہونے والے آج کے کنسٹرٹ کے حوالے سے ان کے انسٹاگرام پیج پر چند گھنٹے قبل تک اپ ڈیٹس آتی رہیں۔کے کے کی موت کی خبر سامنے آتے ہی انڈیا اور پاکستان کے ٹوئٹرپر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا اور شوبز سے وابستہ شخصیات، سیاسی لیڈرز اور مداح غم کا اظہار کر رہے ہیں۔انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کے کے کی اچانک موت پر رنج کا اظہار کیا۔

Share

About admin401

Check Also

دل کاد ورہ پڑنے سے اچانک انتقال۔۔۔بالی ووڈ پر صف ماتم،مداح بھی غم سے نڈھال

دل کاد ورہ پڑنے سے اچانک انتقال۔۔۔بالی ووڈ پر صف ماتم،مداح بھی غم سے نڈھال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com