Home / انٹرنیشنل / متحدہ عرب امارات، فرانسیسی صدر کی حمایت میں سامنے آ گیا

متحدہ عرب امارات، فرانسیسی صدر کی حمایت میں سامنے آ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور غرقاش نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے اسلام مخالف بیان کی حمایت کردی ہے۔جرمن ڈیلی ویلٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور غرقاش نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ ایمانوئیل میکرون نے

مسلمانوں اور اسلام کے خلاف توہین آمیز بیان دیا ہے۔انور غرقاش نے کہا کہ” ہمیں میکرون کے بیان کو بغور سننا چاہیے، وہ مغرب میں مسلمانوں کو تنہا نہیں کرنا چاہتے، اور وہ درست کہہ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک میں مسلمانوں کو بہتر طریقے سے ضم ہونا چاہیے اور فرانسیسی حکومت کو اس مقصد کے حصول کیلئے طریقے تلاش کرنے کا اختیار بھی ہونا چاہیے۔انور غرقاش نے تمام تر تنازعے کا ملبہ ترک صدر رجب طیب اردوگان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی طیب اردوگان کوئی کمزوری دیکھتے ہیں وہ اسے اپنا اثر بڑھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اس سے قبل ابو ظہبی کے پرنس محمد بن زید نے بھی فرانسیسی صدر کو ٹیلی فون کرکے اپنی حمایت ظاہر کی، بات چیت کے دوران انہوں نے فرانس میں ہونے والے حملوں کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا اور ان کی مذمت کی۔یاد رہے کہ فرانسیسی صدر نے حضور اکرم ﷺ کے توہین آمیز خاکوں کے شائع ہونے کے بعد اسے اظہار رائے کی آزادی قرار دے کر اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فرانس میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس میں شریک مسلمانوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کیا گیا تھا۔

Share

About admin401

Check Also

بیٹے کی گرفتاری کا دکھ برداشت نہ کرسکے۔۔ شاہ رخ خان کے حوالے سے افسوسناک خبر، پورا بالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا

بیٹے کی گرفتاری کا دکھ برداشت نہ کرسکے۔۔ شاہ رخ خان کے حوالے سے افسوسناک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com