بڑی شخصیت نے استعفی دے دیا
اسلام آباد ( ۔ 28 اکتوبر 2022ء) وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے
استعفٰی دے دیا۔وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے ٹویٹر اپنا استعفٰی شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جب
تانگہ پارٹی تھی تو اس میں شامل ہوا اور اس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقتور تھی۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں
اس وقت شامل ہوا جب وہ کمزور اور اپوزیشن میں تھی،اب چھوڑ جا رہا ہوں جب وہ حکومت میں اور طاقتور ہے۔ارشد شریف کا کفن میلا ہونے
سے پہلے ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا ہے۔احمد جواد نے کہا کہ میری سیاست میں سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کروا دئیے۔احم جواد نے اپنے استعفٰی میں کچھ سوالات بھی اٹھائے اور لکھا کہ جس ملک میں ناحق خون بہایا جائے اور ملک میں حقائق کبھی منظر عام پر نا آ سکیں؟ جس ملک کا حکمران چاہے عمران خان ہو یا آپ ہوں، بے بس ہو اور لاچار ہو؟ انہوں نے مزید کہا کہ جس ملک میں سچ موت کا پروانہ ہو،جھوٹ کامیابی کی کنجی ہو؟ جس ملک میں جھوٹ کا بیانیہ ترقی کا راستہ ہو اور اس کے خریدار معززین شہری ہوں،جس ملک میں ووٹ کو عزت دو جیسے نعرے اقتدار کے حصول تک محدود ہوں۔