انا اللہ و انا علیہ راجعون، ملک کے معروف کامیڈین اداکار انتقال کر گئے ، پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا
تفصیلات کے مطابق کامیڈین طارق ٹیڈی کا رضائے الہیٰ سے انتقال ہو گیا، اہل خانہ
کا کہنا ہے کہ وہ 20 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
طارق ٹیڈی کے صاحب زادے جنید نے بتایا کہ ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا، پہلے نجی اسپتال میں پھر پی کے ایل آئی میں ان کا علاج جاری تھا۔
بیٹے نے بتایا کہ 4 روز قبل طارق ٹیڈی کی طبیعت کچھ سنبھل گئی تھی، تاہم گزشتہ رات کو ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہو گئی، اور وہ صبح 8 بجے انتقال کر گئے۔
طارق ٹیڈی 12 اگست 1976 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ طارق ٹیڈی پر ان کی سابقہ بیوی عاصمہ بی بی نے فیملی عدالت میں بچیوں صفا اور مروا کا خرچ دینے کا کیس بھی دائر کر رکھا تھا۔