Home / پاکستان / پاکستان کے انتہائی معروف اداکار انتقال کر گئے،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا

پاکستان کے انتہائی معروف اداکار انتقال کر گئے،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا

پاکستان کے انتہائی معروف اداکار انتقال کر گئے،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا

لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے ماضی کے نامور اداکار

سید افضال احمد طویل علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے ،وہ کئی سال سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور ویل چیئر تک محدود ہو کر رہ گئے تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سمیت

شوبز شخصیات نے افضال احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث گزشتہ روز جنرل ہسپتال لایا گیا تھا اور ان

کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور دوران علاج افضال احمد دم توڑگئے۔بتایا گیا ہے کہ جنرل ہسپتال انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا، دوران علاج ان کے بیڈ پر

دوسرا مریض بھی موجود تھا۔رپورٹ کے مطابق نامور اداکار افضال احمد جھنگ کے سید گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے ایچی سن کالج سے تعلیم حاصل کی۔انہوں نے 60ء کی دہائی میں اپنی آواز کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔اشفاق احمد کے ڈرامے اچے برج لاہور دے (کارواں سرائے )میں صرف 18برس کی عمر میں 50 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔انہوںنے اپنے 35 سالہ کیریئر کے دوران اردو، پنجابی اور پشتو فلموں میں کام کیا، انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر کے باعث 90 کی دہائی میں خوب شہرت کمائی۔افضال احمد نے 1968 اور 2012 کے درمیان 384 سے زائد فلموں میں کام کیا ،انہوں نے فلمی کیریئر کی شروعات پاکستانی لولی وڈ فلم دھوپ اور سویرا سے کی جو1968 میں ریلیز ہوئی۔ ان کی سپر ہٹ فلموں میں ہاشو خان، انسان اور گدھا، پہلاوار، خبردار، سدھا رستہ، سستا خون مہنگا پانی، بابل صدقے تیرے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، ہتھکڑی، شوکن میلے دی، دو سوہنی مہیوال، جیرا سائیں، حاجی کھوکھر، رنگا ڈاکو، گوگا شیر،وحشی گجر، قربانی، چن وریام،مفت بر،قانون شکن، چڑھدا سورج،دیس پردیس، لگان، عجب خان، غلامی، باغی سپاھی،یہ آدم،پتر جگے دا اور ریاض گجر کے علاوہ بے شمار فلمیں ہیں ۔ فلم انڈسٹری پر کئی عشروں تک راج کرنے والے افضال احمد نے جہاں فلموں میں اداکاری کے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں وہیں ان کی تھیٹر کے لیے خدمات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Share

About admin401

Check Also

پرویز مشرف کی تدفین کہاں ہوگی؟فیصلہ ہو گیا

پرویز مشرف کی تدفین کہاں ہوگی؟فیصلہ ہو گیا اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com