Home / پاکستان / ( جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کے ساتھ کون کونسا اہم رہنماء اگلےہفتے پارٹی چھوڑنے والا ہے؟بڑی خبر

( جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کے ساتھ کون کونسا اہم رہنماء اگلےہفتے پارٹی چھوڑنے والا ہے؟بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عامر متین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد القادر بلوچ نے بیان دیا کہ میں اب نواز شریف کے اس بیانیے کیساتھ نہیں چل سکتا اور انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ، وہ اکیلے

نہیں جارہے بلکہ بلوچستان کی پوری پارٹی ساتھ لے کر جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کوئی پارٹی نہیں چل سکتی ، وہاں نہ ن لیگ نہ پیپلز پارٹی ایڈجسٹ کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ثنا ء اللہ ذہری اینڈپارٹی تو پہلے ہی نالا ں ہے ، 7نومبر فیصلہ کیا جائے اور سارا چپٹر بند ہو جائے گا ۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہا ہےمیری اطلاعات کے مطابق عبد القادر بلوچ سمیت کئی لوگ ن لیگ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں،ایاز صادق نے اب سٹینڈ لینے کی بات کی ہے ، ہوسکتا ہے یہ نوازشریف کی طرف سے شاباش کی وجہ سے ہو، پاکستان نے بھارت کا غرور مٹی میں ملایا،یہ سپہ سالار کو نشانہ بنا رہے اور کہتے ہیں کہ ہم فوج کے خادم ہیں،کیا سپہ سالار کے بغیر کسی فوج کا تصور ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے بیان والے ایشو پر ن لیگ کے اندر اگر واضح تقسیم نہ ہو تو پھر تعجب کی بات ہے ۔ وہ شخص مسلم لیگی ہی نہیں ہے جو اپنے دل میں انڈیا کی محبت پالتا ہو اور انڈیا سے نفرت نہ کرتا ہو ۔ مسلم لیگی جیسا

بھی ہواس کا پاکستان ، فوج ،پاکستان کی سلامتی اور انڈیا کے حوالے سے ایک مزاج ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو کے دوران کہاکہ قائد اعظمؒ کے فرامین ،اقبالؒ کی سوچ سے انحراف کرکے کوئی اصلی نہیں جعلی مسلم لیگی ہوسکتا ہے ،اگر نوازشریف عبد الصمد اچکزئی کی برسی کی تقریب میں نہ جاتے تو بلوچستان میں جو مسلم لیگ کی حکومت ختم ہوئی وہ ختم نہیں ہونی تھی۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہا ہے ایاز صادق کے بیان والے ایشو پر ن لیگ کے اندر اگر واضح تقسیم نہ ہو تو پھر تعجب کی بات ہے ۔وہ شخص مسلم لیگی ہی نہیں ہے جو اپنے دل میں انڈیا کی محبت پالتا ہو اور انڈیا سے نفرت نہ کرتا ہو۔مسلم لیگی جیسا بھی ہواس کا پاکستان ، فوج ،پاکستان کی سلامتی اور انڈیا کے حوالے سے ایک مزاج ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو کے دوران کہاکہ قائد اعظمؒ کے فرامین ،اقبالؒ کی سوچ سے انحراف کرکے کوئی اصلی نہیں جعلی مسلم لیگی ہوسکتا ہے ،اگر نوازشریف عبد الصمد اچکزئی کی برسی کی تقریب میں نہ جاتے تو بلوچستان میں جو مسلم لیگ کی حکومت ختم ہوئی وہ ختم نہیں ہونی تھی۔

Share

About admin401

Check Also

پیٹرول 20روپے سستا۔۔ مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com