Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انڈسٹری کو بند نہیں کیا جا ئے گا۔ کیونکہ ملک دوبارہ لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہو سکے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے

پاکستان پر بہت کرم کیا، ہم نے فیصلے سوچ سمجھ کر کیے اور اللہ نے کرم کیا۔ انہوں نے کہا اگر کورونا بڑھا تو صنعتیں اور بزنس بالکل بند نہیں کریں گے بلکہ اپنی صنعتوں کو ایس او پیز کے ساتھ چلائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انہیں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے الفاظ ’نیا پاکستان‘ کا استعمال روکنےکی درخواست پر وزیرِاعظم عمران خان کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الفاظ ’نیا پاکستان‘ کا استعمال روکنے کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران جسٹس عامر فاروق کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کیئے گئے۔عدالت کی جانب سے سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری قانون اور چیئرمین پیمرا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فریقین کو 24 نومبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com