Home / پاکستان / سب سے بڑی پیشرفت ۔۔!! پاکستان اور سعودی عرب نے 7 ممالک کو ساتھ ملا کر زبردست آرگنائزیشن بناڈالی

سب سے بڑی پیشرفت ۔۔!! پاکستان اور سعودی عرب نے 7 ممالک کو ساتھ ملا کر زبردست آرگنائزیشن بناڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل تعاون کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل کوآپریشن تنظیم قائم کر دی گئی ہے،بھارت کو منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔روزنامہ دنیا کے مطابق معیشت کے بعد ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھتا پاکستان

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی ۔پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے جبکہ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے سے باہر رکھا گیا ہے۔خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے۔ سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا ۔ممبر ممالک کے آئی ٹی وزرا کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ،پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com