Home / پاکستان / پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی ہے، انڈسٹری بحال ہو رہی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جا رہی ہیں ، کرونا نہ ہوتا تو ہماری معیشت دو گنا ہو چکی ہوتی ۔ شبلی فراز نے پٹرولیم مصنو عات کی

قیمتوں کے حوالے سے عوام کو اچھی خبر دیتے ہوئے کہا پٹرولیم کی قیمت بھی امید ہے جلد کم ہونے جارہی ہے انہوں نے کہا ابھی سرکاری طور پر پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان تو نہیں کرسکتا،لیکن حالات بدلنے شروع ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا سرکاری طور پر تصدیق نہیں کرسکتا مگر پٹرول کی قیمت کم ہو رہی ہے،کورونا کی وبا کے باوجود معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ،کورونا کے دور میں ہم تیر بھی رہے ہیں تو شکر کریں،معیشت کو بڑے لیول پر درست کرنا اصل چیلنج تھا اب مہنگائی بھی کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا مہنگائی میں کمی وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے ،مہنگائی عارضی چیز ہے بھارت سے موازنہ کرکے دیکھ لیں ،کچھ امپورٹ سامان گھی دال وغیرہ منگوانا پڑتا ہے،جس سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،کورونا کی وبا کے باوجود معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے ،اس عالمی وبا کے دور میں ہم تیر بھی رہے ہیں تو شکر کریں ،اشیا کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جا ری ہیں ،مزید اچھی خبریں آئینگی ،جمہوریت مضبوط ہو گی ،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھارتی کوششیں پہلے کی طرح ناکام ہونگی ۔

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com