Home / پاکستان / چینی ساختہ ویکسین پر ٹرائل جاری ،تجربہ کامیاب ہوا تو پاکستان وہ پہلا ملک ہوگا جو ۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

چینی ساختہ ویکسین پر ٹرائل جاری ،تجربہ کامیاب ہوا تو پاکستان وہ پہلا ملک ہوگا جو ۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے چینی ساختہ ویکسین پر ٹرائل جاری ہیں ،تجربہ کامیاب ہوا تو پاکستان ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک ہوگا،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تاحال رپورٹ نہیں آئی مطلب مسئلہ حل ہو گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت

ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یوراولوجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کورونا وباء سے چار شہر مسئلہ پیدا کررہے ہیں،ان میں لاہور ، فیصل آباد، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں،لا پرواہی کی وجہ سے عوام نے ایس او پیز پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے ،عوام کو چاہیے ماسک کا استعمال لازم کرلیں تو کورونا وائرس سے 70 فیصد تک بچا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی آرہی ہے،عوام سے درخواست ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نا نکلیں،انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں 100 بستر کورونا مریضوں کیلئے تیار ہیں جبکہ آئندہ ہفتے 100 مزید بستر بھی یہاں موجود ہونگے،اس وقت 2 ویکسین سامنے آرہی ہیں، فائزر کی ویکسین کا کولڈ ٹرائل مشکل ہے دوسری ویکسین چینی ،ساختہ ہے اس پر ٹرائل جاری ہے،ٹرائل کامیاب ہوئے تو پاکستان پہلا ملک ہوگا جو اس ویکسین کو استعمال کرے گا،صحافی کے سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف بارے میں 100 دفعہ بات کرنا چاہتی ہوں لیکن میرا مسئلہ اس وقت کورونا وباء ہے،نواز شریف ابھی ولائت میں ہیں اور اب علاج کرانے لگے ہیں اگر نواز شریف کو روزانہ ٹیوی پر اس طرح تقریر کرنا ہے تو واپس ملک آجائیں.نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مسلے کی رپورٹ نہیں آئی اس کا مطلب ہے وہ حل ہوگیا ہی. اگر نواز شریف کو روزانہ ٹیوی پر اس طرح تقریر کرنا ہے تو واپس ملک آجائیں.نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مسلے کی رپورٹ نہیں آئی اس کا مطلب ہے وہ حل ہوگیا ہے

Share

About admin401

Check Also

بینک صارفین کیلئے بری خبر، مفت سہولت ختم کر دی گئی

بینک صارفین کیلئے بری خبر، مفت سہولت ختم کر دی گئی لاہور (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com