Breaking News
Home / پاکستان / واپس آنا انتہائی مہنگا پڑگیا۔!! منی لانڈرنگ کیس میں ’’ترین فیملی‘‘ کیخلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی

واپس آنا انتہائی مہنگا پڑگیا۔!! منی لانڈرنگ کیس میں ’’ترین فیملی‘‘ کیخلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف کارپوریٹ فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا. ایف آئی اے لاہور کارپوریٹ کرائم سرکل میں جہانگیر ترین اورعلی ترین پر مقدمے کا اندراج ہوا.4 ارب 35کروڑ کےمبینہ کارپوریٹ فراڈ کامقدمہ درج کیا گیا. ایف آئی اے کا

کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے ایک پبلک کمپنی کے شیئرز دوسرے شراکت داروں کو بتائے بغیر بیٹے کی کمپنی کو ٹرانسفر کیے . جہانگیر ترین اورعلی ترین نے 2013 میں دھوکے سے4 ارب روپے اور 35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کی.جے ڈی ڈبلیو مل سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر جے کے ٹی فارمنگ سسٹم کمپنی کو بھیجے گئے ، کمپنی کے باقی عہدیداروں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی ۔ وزیراعظم نے ایف بی آر ، نیب ، ایس ای سی پی ، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ا رسال کیے ، گورنر سٹیٹ بینک ، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی ۔ خط کے متن میں کہا گیا ا یف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے ، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے ۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا ۔

Share

About admin401

Check Also

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بھی چھٹی ہو گئی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بھی چھٹی ہو گئی وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com