Home / پاکستان / ’’ہم وزیراعظم پاکستان کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کے معترف ہیں اور ۔۔۔‘‘ فلسطینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو اہم خط، شکریہ ادا کردیا

’’ہم وزیراعظم پاکستان کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کے معترف ہیں اور ۔۔۔‘‘ فلسطینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو اہم خط، شکریہ ادا کردیا

غزہ (نیوز ڈیسک) فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان ہر پاکستانی کی طرح فلسطینیوں کے لیے بھی فخر و عزت کا باعث ہے۔ فلسطینی صدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو لکھے گئے خط میں امریکا کے دبائو کے باوجود فلسطین کی جدوجہد سے متعلق پاکستان کے موقف

پر اْن کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر محمود عباس نے پاکستان کی ترقی و کامیابی ، پاکستانی حکمرانوں اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ خط میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز سے متعلق پاکستان کی حمایت اور موقف قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے بڑے ممالک کے دبائو کے باوجود پاکستان کی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ اتنے دبائو کے باوجود فلسطینی عوام کے لیے انصاف کا مطالبہ وزیر اعظم پاکستان کی ہمت ، حوصلے اور ثابت قدمی کا مظہر ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے امریکا اور ایک اور ملک کے دبائو کی بات کی تھی ۔ تاہم وزیر اعظم نے مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل سے تعلقات کے قیام کو ناممکن قرار دیا تھا ۔

Share

About admin401

Check Also

شیخ رشید کی شادی میری وجہ سے نہیں ہوئی کیونکہ انھوں نے میرا سب کچھ ۔۔۔۔۔ حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اورسیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com