Breaking News
Home / پاکستان / پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر : ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر : ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے سرمایہ کاری ، کاروبار میں تیزی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں ، جولائی سے اکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سات سو تنتیس ملین ڈالر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام

میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر، سرمایہ کاری ، کاروبار میں تیزی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں جبکہ 17 سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہو کر سرپلس میں آگیا۔دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جولائی سے اکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نو اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سات سو تنتیس ملین ڈالر ہوگئی ۔ خیال رہے حکومتی پالیسیز اور بہتر معاشی اشاریے کے باعث پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے ایک سو اکیاون فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ جس کے بعد اکتوبر 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم اکتیس کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں بارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر تھا ، اکتوبر میں چین کی جانب سے بائیس کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر کی سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نو فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تہتر کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

Share

About admin401

Check Also

پیر سے کاروبار بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com