Breaking News
Home / پاکستان / حکومت مخالف خود لڑ پڑے۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں گرما گرمی ،تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت مخالف خود لڑ پڑے۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں گرما گرمی ،تلخ جملوں کا تبادلہ

لاہور (نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے فاٹا انضمام کو مغربی سازش قرار دے دیا ۔ اپوزیشن اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے بیان پر محسن داوڑ نے کہا کہ اگر یہ مغربی سازش ہوتی تو 70 سال پہلے ہو جاتا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان

نے کہا کہ فاٹا انضمام مغربی سازش ہے ، اس انضمام کو تسلیم کرنا بیوقوفی ہوگی ، جس پر محسن داوڑ نے کہا کہ فاٹا کا انضمام عوام کی خواہش تھی اس لیے ہوا ، اگر مغربی سازش ہوتی تو ستر سال پہلے ہی فاٹا کا انضمام ہو جاتا ۔ محسن داوڑ کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے ناگواری کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور سینئر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات نے پی ڈی ایم کے بیانیئے کی تصدیق کر دی ہے، پی ڈی ایم نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے ۔ ہماری تحریک کے بنیادی اصول واضح ہیں، ملک میں پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ۔ جھوٹے مقدمات قائم کرکے انتقام لیا جا رہا ہے ، موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے ۔ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ اس سے قبل پی ڈی ایم نے مشترکہ میثاق تیار کیا ۔ میثاق کے نکات کی پی ڈی ایم کے آج 17نومبر2020 کو اسلام آباد میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں منظوری دی گئی ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو گئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com