Breaking News
Home / پاکستان / 28نومبر سے سکولوں کی بندش،،پرائیویت سکولز نے بڑا اعلان کردیا، والدین اور بچوں کیلئے بڑی خبر

28نومبر سے سکولوں کی بندش،،پرائیویت سکولز نے بڑا اعلان کردیا، والدین اور بچوں کیلئے بڑی خبر

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چند روز قبل بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بلوچستان پرائیوٹ اسکولز گرینڈ الائنس نے صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 25 نومبر سے سالانہ امتحانات منعقد کرنے کا

اعلان کر دیا ۔ پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس کے رہنما نذر بڑیچ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس  کی ۔ پریس کانفرنس میں پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس کے رہنما نذر بڑیچ نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے سالانہ امتحانات کے مارچ میں منعقد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی 9 ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے سے تعلیمی نظام تباہ ہوگیا ہے ، ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو بند کرنی کی سازش کی جارہی ہیں ، تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے ساتھ احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں ۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم دسمبر سے ہوں گی اور نیا تعلیمی سال 3 ماہ کی تعطیلات کے بعد مارچ میں شروع کیا جائے گا ۔

Share

About admin401

Check Also

تمام تعلیمی ادارے پیر سے بند، بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے امتحانات سے قبل حکومت کا اہم اعلان

تمام تعلیمی ادارے پیر سے بند، بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے امتحانات سے قبل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com