Home / پاکستان / بیٹا نہ پوتے نوازشریف کی والدہ کی میت کے ساتھ کوئی پاکستان آنے کو تیار نہیں،میت کو کیسے پاکستان بھیجوایاجائےگا؟کارکنوں کیلئے بڑی خبر

بیٹا نہ پوتے نوازشریف کی والدہ کی میت کے ساتھ کوئی پاکستان آنے کو تیار نہیں،میت کو کیسے پاکستان بھیجوایاجائےگا؟کارکنوں کیلئے بڑی خبر

لندن(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کا والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ، میت کو اکیلے کسی بھی فلائٹ میں پاکستان بھیجا جائےگا۔۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کا والدہ کی میت کےساتھ آنے کا امکان نہیں ہے۔۔ ذرائع کا کہناہے کہ شریف خاندان کے تمام ارکان پارک لین

فلیٹس میں جمع ہیں۔جبکہ حتمی فیصلہ شہبا زشریف کی رہائی کے بعد ان کی مشاورت سے کیا جائےگا۔ دوسری جانب شریف خاندان نے میت کو لندن سے لاہور لے جانے کیلئے 3ایئرلائن سے رابطہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کو پاکستان پہنچانے کیلئے کم سے کم چار دن لگیں گے۔۔ واضح رہے کہ کلثوم نواز کی میت کے ساتھ بھی ان کے بیٹے نہیں آئے تھے اسی طرح نوازشریف کی والدہ کی میت کے ساتھ بھی بیٹا اور پوتوں میں سے کوئی نہیں آئے گا۔مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محترمہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی پاکستان آنے میں دو سے تین روز لگ سکتے ہیں کیونکہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جسد خاکی کس فلائٹ سے پاکستان پہنچائی جائے گی،وزیر قانون نے دونوں بھائیوں میں ٹیلیفونک گفتگو کا انتظام کرایا ہے اور شہباز شریف اپنے بھائی سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، کوشش ہے شہباز شریف کی پیرول پر رہائی تدفین سے ایک روز قبل شروع ہو اور تعزیت کیلئے آنے والوں سے ملاقاتوں کیلئے کم ازکم دوہفتوں کی رہائی دی جائے۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا

کہ محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں ایک جگہ اکٹھا کیا گیا اور دونوں انتہائی رنجیدہ تھے۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے جیل قوانین کے تحت نواز شریف اور شہباز شریف میں ٹیلیفونک رابطے کا بھی انتظام کرایا، شہباز شریف اپنے بھائی سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب شریف برادران کے والد محترم میاں محمد شریف کا انتقال ہوا تواس وقت وہ جلا وطن تھے اور تدفین کے عمل میں شریک نہیں ہو سکے تھے ۔ یہ انتہائی غم کی گھڑی ہے اورقوم سے اپیل ہے کہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے اور شریف خاندان کی آسانی کیلئے دعا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطے میں ہیں،کوشش ہے کہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی جسد خاکی آنے سے ایک روز قبل شروع ہو کیونکہ انہوں نے انتظامات بھی دیکھنے ہیں اور انہیں کم ازکم دو ہفتوں کی رہائی دی جائے تاکہ وہ ملک بھر سے تعزیت کیلئے آنے والوں سے ملاقات کر سکیں۔انہوں نے بتایاکہ نمازجنازہ شریف میڈیکل سٹی میں پڑھائی جائے گی جبکہ تدفین جاتی امراء میں میاں محمد شریف مرحوم کی قبر کے ساتھ مختص جگہ پر کی جائے گی

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com