Home / پاکستان / پاکستانی کی لڑکھڑاتی معیشت بالآخرسنبھل گئی ۔۔۔ بین الاقوامی ادارے بھی تعریف کرنے پر مجبور ، قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پاکستانی کی لڑکھڑاتی معیشت بالآخرسنبھل گئی ۔۔۔ بین الاقوامی ادارے بھی تعریف کرنے پر مجبور ، قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کا کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر

نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل جمع خرچ یہ تھا کہ 5 سال حکومت کے بعد پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی اداروں نے منفی ریٹنگ دی ۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو بہت آگہی دے دی ہے، اب یہ غلط باتیں کارآمد نہیں ہو سکتیں۔ اگر حالات بہت اچھے تھے تو عالمی اداروں نے ریٹنگ منفی کیوں کردی تھی ؟ اس سے قبل ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے ، مالی سال میں مسلسل چوتھے ماہ بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہا ، 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔انہوں نے کہا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔دوسری طرف پاکستان کے بارڈر ٹریڈنگ انڈیکس میں28 درجے بہتری ہوئی اور فہرست میں 108پر آگیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کی بڑی کامیابی ، پاکستان کے بارڈر ٹریڈنگ انڈیکس میں28 درجے بہتری ہوئی اور 2020کی فہرست میں پاکستان 136 سے 108پر آگیا، معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔خیال رہے عالمی بینک نے ایز آف ڈوئنگ بزنس پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، جس میں ٹریڈنگ فیسیلٹی اگریمنٹ کے تحت متعدد اقدامات پر عمل درآمد کے باعث پاکستان کی ٹریڈنگ اکراس بادڑر انڈیکس میں اٹھائیس درجے بہتری ہوئی۔ایز آف ڈوئنگ بزنس پر سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ ایک سو چھتیس سے بہتر ہو کر ایک سو آٹھ پر آگئی ،، نومبر2020 میں پاکستان کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ٹی ایف اے پرعملدرآمدکی شرح اناسی فیصد تک پہنچ گئی ۔ جو جون دو ہزار اٹھارہ میں محض چونتیس فیصد تھی۔

Share

About admin401

Check Also

ہجوم میں اکلوتا انسان سری لنکن منیجر کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا

ہجوم میں اکلوتا انسان سری لنکن منیجر کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com