Breaking News
Home / پاکستان / تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد مارکیٹس کی باری آگئی۔۔۔ حکومت نے تاجر برادری کو کمرتوڑ جھٹکا دے ڈالا

تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد مارکیٹس کی باری آگئی۔۔۔ حکومت نے تاجر برادری کو کمرتوڑ جھٹکا دے ڈالا

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے مارکیٹس شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹس شام چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دوسری جانب لاہور چیمبر نے

حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔ طارق مصباح نے کہا کہ مارکیٹس چھ بجے بند کرنے کے اعلان کے بعد رش میں مزید اضافہ ہو گا لہٰذا مارکیٹس چھ بجے بند نہ کی جائیں۔تاجر ایس او پیز پر سو فیصد عمل کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے ایک مہینہ بند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کرنے کی تجویز دی جس سے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا۔ موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اجلاس میں نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے۔ بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Share

About admin401

Check Also

یا اللہ رحم، پاکستان بہت بڑے بحران کی زد میں آگیا، بڑے پیمانے پر تباہی کاخطرہ؟ وارننگ جاری، کیا ہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جسے اللّٰہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com